راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران اشتہاری مجرم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ۔ملزم سے چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمدہوا۔