• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم پر زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کیلئے مزید 200ملین فنڈز کا اجراء

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبرذرائع کے مطابق راول ڈیم پرمحکمہ ماحولیات اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اعتراضات کے باوجود زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کیلئے200ملین روپے جبکہ ڈی سی کمپلیکس راولپنڈی کیلئے60ملین روپے کے مزیدفنڈز جاری کر دیئے گئے ۔ آثار قدیمہ اور ماحول کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باوجود1840ملین روپے کے سرکٹ ہاؤس کی تعمیرات جاری ہیں جس کا نوٹس سینٹ قائمہ کمیٹی نے بھی لیا تھا۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ راول ڈیم پر سی ایم کیمپ آفس تعمیر کیا جارہا ہےجبکہ ایسی کوئی منظورسکیم ریکارڈ پر نہیں ۔سرکٹ ہاؤس پر765ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ادھر راولپنڈی میں 300ملین روپے میں تعمیر ہونے والا ڈی سی کمپلیکس تاحال مکمل نہیں ہوسکا جس کے باعث لاگت چار سو ملین روپے سےبھی بڑھ گئی ہے۔نیا ڈی سی آفس/کمپلیکس سیکرٹری آر ٹی اے آفس کی پانچ کنال اراضی پر بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید