راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے40کنفرم مریضوں کے باعث اب تک مریضوں کی تعداد6250ہوگئی ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 5ہزار945 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ،3542کے چالان،1890 کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 2کروڑ 28 لاکھ56زار 514 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔