راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ کئی سال پرانے قرآن ٹیکسٹ اور آج کے قرآن ٹیکسٹ میں کوئی فرق نہیں۔ آج بھی ہمارے سامنے وہی قرآن پاک ہے جو نبی کریم کے زمانے میں لکھا گیاتھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےکیپٹن ریٹائرڈ حاجی محمد رفیق (مرحوم) کی لکھی تفسیر کنزالاسلام (القرآن الحکیم) کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کی توپوں کا رخ آخر مسلمانوں کی طرف کیوں ہے اس کا ادراک کر نا ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن ،ڈاکٹر مفتی محمد کریم،آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،مفتی نذیر جان نعیمی،اللہ بخش کلیار ،مفتی ریحان امجدی ، عمر دراز اورلیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد عاطف نے بھی تقریب سےخطاب کیا۔