اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےکم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث 2 ملزمان عثمان اور عبد المعز کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان ان ویڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔