راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے راولپنڈی میں پیری اربن حدود سے باہر زرعی علاقے میں زمین کے لین دین و خرید پر پابندی لگا دی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو لیٹر ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زمین کی منتقلی (لینڈ ٹرانسفر) فوری طور پر بند کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی گرین بیلٹ کو محفوظ رکھنا ہے ۔