• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ، نامہ نگار) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے تمام پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو اپنے اداروں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ ہراسمنٹ سے متعلق شکایات کو روکا اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں ہراسمنٹ سے متعلق شکایات کی تحقیقات کریں گی اور شکایت موصول ہونے کے 10 دن کے اندر اپنی رپورٹس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔
اسلام آباد سے مزید