• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا نوٹیفکیشن ، مارکیٹ میں ریٹ یکسر مختلف

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے ماہ نومبر کے مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وہ نرخ مقرر کئے جاتے ہیں جس پر مارکیٹ میں کوئی چیز دستیاب نہیں ہوتی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرچون میں سفید چنا درمیانہ 300-302روپے کلو ،کالا چنا 390۔392 روپے(مارکیٹ میں430 روپے کلو) ،دال چنا موٹی 392-390روپے ،دال چنا باریک 372-370روپے(مارکیٹ میں450روپے کلو) ،دال مونگ دھلی ہوئی 382-380 روپے(مارکیٹ میں400 روپے کلو) ،دال مسور موٹی272-270،دال ماش باریک 492,چاول باسمتی سپر 272-270 روپے , کھلا دودھ 170 سے 190روپے (مارکیٹ میں200سے230)، دہی 200 روپے(مارکیٹ میں240روپے) ، چھوٹا گوشت 1600 روپے( مارکیٹ میں 2000 سے2200 روپے کلو)، بڑا گوشت 800 روپے( مارکیٹ ایک ہزار سے 1200روپے) فی کلو کے حساب سے فکس نرخ مقرر کئے گئے ہیں ۔تندوری روٹی 14روپے(مارکیٹ میں15روپے) مقرر کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید