• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم،اسلحہ کی نوک پر متعدد شہری لٹ گئے،3گاڑیاں،16موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔قومی اسمبلی کے دو ملازمین کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا گیا ۔ قمر زمان نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کو بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار کر موبائل فون لے کر چلتا بنا ، تھانہ شہزاد ٹاؤن کو ثاقب افتخار نے بتایا کہ میرا موبائل ترامڑی چوک میں گم ہو گیا ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں 2نامعلوم ملزمان عبدالولی سے اڑھائی لاکھ روپے ،خیابان سرسیدمیں 2 نامعلوم ملزمان عبدالباسط خلیق سے موٹرسائیکل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پر2موٹرسائیکل سوار محمدہثیم سے موبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کینٹ ویوکالونی میں3موٹرسائیکل سوار عدنان خان سے موبائل اور 36ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ میں 2نامعلوم ملزمان ساجد خان سے 2موبائل ، 7ہزار روپے اور چاندی مالیتی6ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں 2موٹرسائیکل سوار عامر اخلاق سے ایک لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بہار کالونی میں 3موٹرسائیکل سوار حمزہ ضمیر سے 7 ہزار ر رو پے اور موبائل ،تھانہ چونترہ کے علاقہ بھال میں کانسٹیبل نوید اپنے دوست منیر احمد کے ہمراہ جارہاتھاکہ ایک گاڑی میں سوار 3 نامعلوم مسلح اشخاص ساڑھے تین لاکھ روپے گاڑی کے کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔نیشنل مارکیٹ میں صائمہ جاوید کی والدہ کے گھر سے5لاکھ روپے، طلائی زیورات وزنی 20تولہ،ریلوے سوسائٹی میں محمد کامران کے گھر کےتالے توڑ کر ایک لاکھ روپے ، سونا مالیتی7لاکھ 20ہزارروپے اورپرائز بانڈ زمالیتی2لاکھ 25ہزارروپے چوری ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید