• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر تحریری آرڈر جاری کیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پٹیشنر ٹرائل کورٹ کی تسلی کے مطابق 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔

عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال نہ کریں۔ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں ہر تاریخ سماعت پر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں۔

قومی خبریں سے مزید