• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری خواتین کی اعانت وقت کی ضرورت ہے، جمیل احمد

پشاور(جنگ نیوز) گورنر بینک دولت پاکستان جمیل احمد نے ملک میں تاجر خواتین کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت قرضے لینے والوں کی مجموعی تعداد میں خواتین انٹرپرینورز کا حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے اور بینک اکاؤنٹس میں ان کا حصہ محض 26 فیصد ہے۔ اسٹیٹ بینک نے معاشی منظرنامے میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے گزشتہ روز کراچی میں ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد کیاجس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول بین الاقوامی وملکی شراکت دار اداروں، بینکوں، سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کامیاب ویمن انٹرپرینورز نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید