پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے خزانہ میں زبانی تکرار پرشہری کو گولی ماردی گئی جبکہ حیات آباد میں شہری کی جیب سے آئی فون موبائل نکال لیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹس درج کرلی ہے ۔ تھانہ خزانہ پولیس کوالیاس خان ساکن عباداللہ آباد نے بتایاکہ وہ پاسپورٹ آفس جارہا تھا ،اس دوران وہ نشاط مل کے قریب موجود تھا جہاں ملزم زاہد ساکن عباداللہ آباد نے آکر اسے کہاکہ وہ اس کے پیچھے کیوں کھانسی کررہا ہے۔ ملزم نے اس کے ساتھ زبانی تکرار شروع کی اور بعد میں پستول سے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ادھرتھانہ حیات آباد پولیس کو عابدالرحمان ساکن حیات آباد فیز5نے بتایاکہ وہ بائیومیٹرک کرنے کیلئے بشارت مارکیٹ آیا تھا اس دوران جیب سے نامعلوم شخص نے آئی فون نکال لیا اورغائب ہوگیا۔ پولیس نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد نامعلوم چور کیخلاف دفعہ 379کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے چھان بین شروع کردی ہے ۔