• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی یونیورسٹیوں کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹسن سیل لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کےا یم یو) پشاور کے تعاون سے ماحولیاتی صفائی اور حفظانِ صحت پر یونیورسٹیوں کے درمیان دوسرے تقریری مقابلے انعقاد کیا۔ مقابلے ماحولیاتی صفائی کے ذریعے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کردار پر ورلڈ ٹوائلٹ ڈے کی مناسبت سے منعقد کئے گئے۔تقریب کی میزبانی اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر واٹسن سیل عمران اللہ خان مہمند نے کی۔ مقابلے میں صوبے کی 14 جامعات کے طلبہ نے شرکت کی، 20 امیدواروں نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تقاریر کیں۔ تقاریر میں ماحولیاتی صفائی کی اہمیت، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حدت اور عوامی شمولیت کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹنے جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ انگریزی مقابلے میں سرحد یونیورسٹی کے عبدالباسط نے پہلی، سٹی یونیورسٹی کی لائبہ یوسف نے دوسری اور اقراء نیشنل یونیورسٹی کی نوال سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو مقابلے میں گومل یونیورسٹی، ڈی آئی خان کے حسیب احمد نے پہلی، اقراء یونیورسٹی کی مناحل ثاقب نے دوسری اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے عبداللہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور سے مزید