پشاور ( لیڈی رپورٹر )،ہزار خوانی کے رہائشی نصیب گل ولد صاحب نے الزام عائد کیا ہے کہ فرید خان کے فرزند نے عدالتی اسٹے کے باوجود ہماری اراضی پر قبضہ کیا اور تھانہ چمکنی پولیس کے ساتھ مل کر ہماری چادر و چار داردیوری کو پامال کرتے ہوئے ہمیں اپنے گھروں سے زبردستی بے دخل کیا، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نصیب گل وغیرہ نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے مذکورہ زمین 1962-1964 میں فرید خان ولد سکندر خان سے خریدی تھی تاہم پانچ سال پہلے 2019 فرید خان کے فرزند نے ہمارے رشتے داروں کے ساتھ مل کر ریونیو آفس میں بے دخلی کا کیس جمع کیا اور کیس SMBR تک لے گئے جبکہ ہمیں اطلاع ملتے ہی ہم نے سول کورٹ سے سٹے لیا ان کے مطابق انہوں نے کورٹ کیس بمعہ سٹے ارڈر اور درخواست تھانہ چمکنی بیھجا تاکہ غیر قانونی کاروائی روکیں لیکن تھانہ اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان کی درخواست اور اسٹے ارڈر لینے سے انکار کیا اور افسر مال،گرداور اور سیشن جج روزینہ رحمان کے دباو پر ہماری زمینوں پر ٹریکٹروں سے ہلہ بول دیا۔