• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پینا اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے‘سعدیہ اشرف

پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان چیسٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دائمی تنگی تنفس سے اگاہی کے سلسلے میں دنیا بھر میں ہر سال 20نومبر کو Chronic Obstructive Pulmonary Disease (سی او پی ڈی) دن منایا جاتا ہے،تاکہ ہر فرد کو اس مرض کے بارے میں اگاہی دی جاسکے، اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہمارے ملک میں ماحولیاتی مسائل جیسے تمباکو نویشی، گاڑیوں کا دھواں و دیگر الودگیوں میں اضافہ ہو اہے۔ صدر پروفیسر سعدیہ اشرف نے پروفیسر مختیار زمان اور ڈاکٹر رخسانہ جاوید کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں یہ بیماری پہلے کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے،یہ بیماری عورتوں کے نسبت مردوں میں زیادہ پائی گئی ہے، 2021میں شرح اموات کے حساب سے یہ بیماری چوتھے نمبر پر تھی۔
پشاور سے مزید