پشاور(وقائع نگار، لیڈی رپورٹر) پبلک ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف26نومبر بروز منگل صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیاہے، جنرل بس سٹینڈ پشاور میں منعقدہ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نورمحمد مہمند، راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ کے محمد عالم اور شاکراللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو تبایا گیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ سروے اور اعداد شمار کے مطابق فی کلومیٹر کرایہ 4روپے 60پیسے کرایہ تاحال نافذ نہیں کیاگیا جبکہ ٹول ٹیکس، پیٹرولیم مصنوعات، سی این جی، سٹینڈ و تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹیکس کئی گناہ بڑھنے اور ٹریفک پولیس او رموٹروے پولیس کے جرمانوں میں اضافہ ہوگیاہے، ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ کنڈیکٹر، ڈرائیور اور مالک کوبچت نہیں ہو رہی ٹائر، ٹیوب اور باڈی سپیئر باڈی بھی ڈالرکی ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مہنگا ہوگئی اور ایسی صورتحال میں موجودہ کرایوں میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیاہے اور کرایوں میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے جبکہ صوبے بھر تک احتجاجی تحریک کا دائرہ بڑھائینگے۔