• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یو کے زیراہتمام ہفتہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس مہم کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے عالمی اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) آگاہی ہفتہ 2024 کا آغاز کر دیا جو 18 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سال کا موضوع "آگاہی، وکالت اور فوری عمل" کو قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مہم عالمی ادارہ صحت کی منظوری سے ہر سال دنیا بھر میں عالمی صحت کو لاحق ایک بڑے مسئلے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سے نمٹنے کے لئے چلائی جاتی ہے جسے اکثر "خاموش وباء" کہا جاتا ہے ۔ یہ ہفتہ کے ایم یو کے انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی اینڈ ڈائیگناسٹک میڈیسن (آئی پی ڈی ایم) آفس آف ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) انسٹی ٹیوٹ آف فارماسوٹیکل سائنسز (آئی پی ایس) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) اور پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری (پی ایچ آر ایل) کے اشتراک سے منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سے نمٹنے کے لئے فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے جو عالمی صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ بنا ہوا ہے، اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس معاملے کو ہر سطح پر سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے نت نئے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں جن سے بچاؤ اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کے ذریعے ممکن ہے، ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح آگاہی سرگرمیوں کے نتیجے میں جہاں لوگوں میں اینٹی بائیوٹکس کے بے تحاشہ استعمال کے حوالے سے شعور پیدا ہوگا ۔ دریں اثناء ڈائریکٹر آئی پی ڈی ایم پروفیسر ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں آگاہی واک، 19 نومبر کو اے ایم آر کوئز مقابلہ، 20 نومبر کو پوسٹر مقابلے اور عملی ورکشاپس، 21 نومبر کو مہمان مقررین کے سیشنز، ماہرین کے پینل مباحثے اور ماہرین سے ملاقا ت کے سیشنز شامل ہیں۔ یہ
پشاور سے مزید