• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر اور مہمند کی ٹیمیں پشاور ریجن انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ضلع خیبر اور ضلع مہمند کی ٹیموں نے پشاور ریجن انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور پشاور ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیو اسلامیہ ہائی سکول مہمند نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی پشاور کو 14 رنز سے ہرایا، اسلامیہ ہائی سکول مہمند نے پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز بنائے جس کے تعاقب میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی نے 109 رنز بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیو مسلم پبلک چارسدہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 77 رنز بنائے جواب میں عثمانیہ ماڈل سکول اینڈ کالج خیبر نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس میر بشر مہمان خصوصی تھے۔ اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، ڈی ایس او فیصل جاوید، ڈی ایس او ذاکر ﷲ اور سپروائزر یوسف خان بھی موجود تھے۔ کاشف فرحان نے کہا کہ ریجن کی فاتح ٹیم 21 نومبر سے شروع ہونے والے انٹر ریجنل سکولز ٹورنامنٹ میں اپنے ریجن کی نمائندگی کرے گی۔
پشاور سے مزید