• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کا شالیمارباغ پشاور کا اچانک دورہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکوٰۃ، عشر اورسماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے اچانک شالیمار باغ پشاور کا دورہ کیا، جہاں نگران حکومت کے دوران خواتین کے لیے مختص پارک بند پایا گیا۔ انہوں نے فوری طور پر پارک کھلوایا اور ہدایت دی کہ خواتین پارک کے دروازے پر واضح بینرز آویزاں کیے جائیں اور داخلہ مفت کیا جائے تاکہ خواتین بلا کسی رکاوٹ کے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر خالد سپاری، ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے پارک کی موجودہ صورتحال اور سہولیات پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی، جس پر صوبائی وزیر نے صفائی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
پشاور سے مزید