پشاور ( آن لائن ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 1296 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئی جبکہ 58 طلباء و طالبات کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر گولڈ، سلور اور براؤنز میڈل اور 39 طلباء و طالبات کو PhDکی ڈگریاں دی گئیں۔ جن میں سیشن فال 2024 انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈل 3 ، انسٹی ٹیویٹ سلور میڈل 2 اور انسٹی ٹیویٹ براؤز 1 دیا گیا۔ جبکہ کیمپس گولڈ میڈلز 5 ، کیمپس سلور میڈل 3 اور کیمپس براؤز 1 میڈل سے نوازا گیا ہے۔مزید سیشن سپرنگ 2024 میں انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈل 7 ، انسٹی ٹیویٹ سلور میڈل 3 اور انسٹی ٹیویٹ براؤز 1 دیا گیا۔ جبکہ کیمپس گولڈ میڈلز 12 ، کیمپس سلور میڈل 11 اور کیمپس براؤز 9 میڈل بھی دئے گئے۔ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ممبر آف سینیٹ، ممبر آف سینڈیکیٹ، ممبر آف ایکڈمک کونسل، مختلف کیمپسز کے ڈائریکٹرز، بورڈ آف فیکلٹی، ڈینز آف فیکلٹی اور پروفیسر صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے والدین، رشتے داروں اور علاقہ بھر کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ آج کے کانووکیشن فال 2023 اور سپرنگ 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جن میں 954 بی ایس، 303 ایم ایس آج کی تقریب کی خصوصی بات 39 طلباء و طالبات کو PhDکی ڈگریز دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی طلباء و طالبات سے کہا کہ اب اُن کے لئے عملی میدان میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا چاہے۔