• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کی زندگی اور افکار کو سمجھنے کی ضرورت آج بھی ہے‘تاج الدین

پشاور( لیڈی رپورٹر )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس پشاور کے آرکائیوز لائبریری ہال میں منعقد ہوا جس کا موضوعʼʼ علامہ اقبال کی زندگی اور افکارʼʼ تھا۔ مہمان خصوصی نامور ادیب، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور ڈاکٹر تاج الدین تاجور تھے ،مہمان اعزاز ماہر تعلیم اور مصنف سید مشتاق حسین شاہ بخاری تھے جبکہ اسپیکر کے فرائض مقامی سکول باڑہ لین کی نونہال ایمان شہزاد نے نبھائے۔اس موقع پر ڈاکٹر تاج الدین تاجورنے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی پوری زندگی غلام ہندوستان میں گزری،مگر اُنہوں نے ہمیشہ بیداری کی بات کی، غلامی کیخلاف بات کی، ہمیں اُن کی شاعری کے الفاظ کے اندر کی روح کو جاننا چاہئیے،اُنہو ں نے کہا کہ ہمارے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔مشتاق حسین بخاری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے بچوں اور نوجوانوں کے لئے بھی بہت کچھ لکھا، اُن کے مخاطبین بچے اور جوان ہی ہوتے تھے، آج کل سوشل میڈیا پر بہت سے غلط اشعار کواُن کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے، اُنہوں نے اساتذہ کو اس حوالے سے بچوں کو آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس ارج حسین ، ایشمہ مسرور ، وریشا شہزاد رابعہ شفق سمیت مختلف نجی سکولوں کے طلباء نے ٹیبلوز منی نغمے اور دعائے سعید پیش کی ۔ اجلاس کے آخر میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نونہالان میں انعامات تقسیم کئے گئے
پشاور سے مزید