اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تدریسی عملے اور انتظامیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پیشہ ورانہ ترقی کے قومی مرکز نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور امریکی سفارت خانے کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کے تعاون سے ای ایل ٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایچ ای نور آمنہ ملک نے اپنے خطاب میں معلمین کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جیرالڈ فرینک‘ بین الاقوامی انگلش لینگویج سپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹریشیا پاشبی نے بطور مرکزی ریسورس پرسن شرکت کی۔