• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں 16 موٹر سائیکلوں سے محروم موبائل چھیننے کی وارداتیں بھی جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مارکر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی11وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 3موٹر سائیکل سوارحمادرضا سے موٹرسائیکل ، موبائل اور15ہزارروپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدر روڈ پرنامعلوم لڑکا محمد حسنین پرویز سے 15ہزارروپے چھین لے گیا۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی فیز2میں سیلزمین محمد سجاد مارٹ میں موجود تھا کہ 4نامعلوم ملزمان مسلح پسٹل داخل ہوئے جو2 موبائل اور90ہزا رروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ محمداجمل خان کی بیٹی کے رہائشی کمرے سے 2موبائل اور40ہزار روپے، شمس آباد میں محمد حنیف کے رہائشی کمرے سے لیپ ٹاپ، 2 موبائل اور14ہزار روپے، ڈھوک کالاخان میں ساجدمسیح کےگھرسے 3لاکھ 70ہزار روپے ، میٹروبس میں دوران سفر شازیہ بی بی کے بیگ سے50ہزارروپے ،،گلشن آباد میں فرحت اللہ خان کے سنٹری سٹور سے 35 مزائل موٹر یں مالیتی 10 لاکھ روپے،خالد کالونی میں محمد جمیل خان کے گھرسے 80ہزار رو پے،بحریہ ٹاؤن فیز8میں شیخ محمد جمیل کا سینٹری کا سامان مالیتی 9 لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید