سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے بارے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت میں اعظم سواتی کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی پولیس اور دیگر حکام سے تفصیلات طلب کی جائیں۔
اس درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد فریقین سے 3 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔