• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی مقدمات کے اندراج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کے اندراج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ پولیس اور دیگر حکّام سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، پولیس سے مقدمات کی نقول بھی طلب کی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس اور دیگر کو درخواست گزار کے آئینی حقوق پامال کرنے سے روکا جائے۔

اعظم سواتی نے آئینی درخواست اپنے اٹارنی یونس خان کے ذریعے دائر کی ہے۔

اس درخواست میں سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید