پاسپورٹ دفاتر میں حجاجِ کرام کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دی گئی، جہاں سے حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک بنائیں گے، حجاجِ کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی ملے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس نے کہا ہے کہ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاجِ کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حجاجِ کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔