• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ۔ 1لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ، سپانسرشپ اسکیم کےتحت گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ 5ہزار /پر ائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار مختص ، حج کوٹہ مساوی تقسیم ہوگا ،ذرائع کے مطابق حج پالیسی ایس سی او کانفرنس کے بعد وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں پیش کی جا ئے گی۔ کابینہ کی منظوری ملنے کے فوری بعد حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کردیا جا ئے گا۔ وزارت مذہبی امور نے در خواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں کے انتخاب کیلئے خوا ہش مند بنکوں سے25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کر لئے۔ پالیسی کے مطا بق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔ حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔ حج پالیسی کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50فی صد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔ حج پالسی میں سپا نسر شپ اسکیم بھی تجویز کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید