بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دینے والے زیر حراست وکیل نے کنگ خان کی حساس تفصیلات آن لائن جمع کی تھیں۔
اس حوالے سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شاہ رخ خان کو موت کی دھمکی دینے سے قبل فیضان خان نے شاہ رخ، آریان خان اور انکے خاندان کی سیکیورٹی اور انکے نقل و حرکت کے بارے میں بہت زیادہ سرچ کر کے تفصیلات جمع کی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس نے موت کی دھمکی اور پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے سے قبل مذکورہ بالا تفصیلات بڑی عرق ریزی کے ساتھ آن لان سرچ کی تھیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو فون کال پر قتل کی دھمکی
یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب باندرہ پولیس نے ملزم کا دوسرا موبائل فون برآمد کیا۔
واضح رہے کہ ملزم 10 روز تک جوڈیشل تحویل میں ہے، ملزم نے ان معلومات کے جمع کرنے کے حوالے سے پولیس کی تفتیش کے دوران ٹال مٹول کرنے کے ساتھ اور گمراہ کن جوابات دیے گئے۔
یاد رہے کہ 7 نومبر کو فیضان نے باندرہ پولیس کے لینڈ لائن نمبر پر کال کرکے شاہ رخ کو قتل کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس نے نامعلوم فرد کے خلاف کیس درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور ملزم کو 12 نومبر کو 36 گڑھ سے گرفتار کیا۔