• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو فون کال پر قتل کی دھمکی

ممبئی (اے پی پی) معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو انکے پروڈکشن ہاؤس میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی۔ فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے۔شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے ممبئی پولیس باندرہ سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کے مطابق رائے پورچھتیس گڑھ کے رہنے والے فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید