کابل(آئی این پی)افغان طالبان حکومت نے غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی عائد کردی،400کتابیں اسلام دشمنی کے ساتھ ساتھ افغان اقدار کے بھی منافی قرار،مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان حکومت نے دوسرے ملکوں سے درآمد کردہ کتب کا لائبریریوں اور دوسری جگہوں پر معائنہ کرتے ہوئے غیر اسلامی یا دین مخالف کتب پر پابندی لگا دی ہے، ان پابندیوں کی زد میں حکومت مخالف کتب بھی آئی ہیں۔طالبان نے2021میں برسر اقتدار آنے کے فوری بعد اپنے وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ایک کمیشن قائم کیا تھا تاکہ وہ ان کتب کا لائبریریوں اور دکانوں پر جائزہ لیں اور جو کتب غیر اسلامی پائی جائیں ان پر پابندی لگائی جا سکے۔