• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی نئی پابندیوں کو بلاجواز قرار دے دیا

تہران (اے ایف پی) ایران کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی حمایت پر تہران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی نئی پابندیوں کو بلاجواز قرار دیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کے صدر کی جانب سے روس کو کوئی ایرانی بیلسٹک میزائل برآمد نہ کرنے کے باوجودیورپی یونین اور برطانیہ کے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے اقدامات کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔دوسری جانب امریکہ کی حمایت یافتہ یورپی طاقتوں کا بدھ سے شروع ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ ناقص تعاون کے لیے ایران کی مذمت کرنے کا منصوبہ ہے۔برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے خلاف ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔جبکہ ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تردید کی ہے۔مغربی طاقتیں اس بار آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کی طرف جانب سے جامع رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید