• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی لبنان اور غزہ پر بمباری، 66 فلسطینی شہید، درجنوں لاپتہ، حزب اللّٰہ کے اشدود فوجی اڈے پر متعدد میزائل فائر

بیروت /غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے لبنان میں حزب اللّٰہ کے گڑھ ہریت ہریک اور حدث پر پے درپے حملے، غزہ میں بیت لاہیا قصبے میں گھروں پر بمباری، غزہ میں 66فسلطینی شہید، درجنوں ملبے تلے دب گئے، حزب اللّٰہ کا جنوبی اسرائیل میں اشدود کے قریب ایک فوجی اڈے سمیت متعدد حملوں کا دعویٰ ۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز صبح سویرے شمالی غزہ میں کم از کم پانچ پر گھروں پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں 66افراد شہید اوردرجوں افراد ملبے تلے دب گئے، جب کہ فوجیوں نے علاقے کے شمالی کنارے کے ساتھ گھیرا تنگ کیا۔ بیت لاہیا ، جبالیہ اور بیت حنون میں گزشتہ ماہ کے اوائل سے کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تین طبی سہولیات میں سے ایک جو محاصرہ زدہ شمالی علاقے میں بمشکل کام کر رہے ہیں،بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ کم از کم 200لوگ رہائشی ضلع میں رہائش پذیر تھے، بمباری سے بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔حسام ابو صفیہ نے کہا کہ طبی عملے کے ارکان زخمیوں کاجائے وقوعہ پر ہی ان کا علاج کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس انہیں اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس گاڑیاں نہیں ۔حسام ابو صفیہ نے کہا کہ اگر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جاتا ہے، تو بہت سے لوگ طبی سامان اور خصوصی سرجنوں کی کمی کی وجہ سے مر جاتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے زیادہ تر طبی عملے کو حراست میں لےلیا یا نکال دیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوج نے تین بڑے قصبوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مکینوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے شمالی کنارےپر قبضہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، جس کی اسرائیل تردید کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید