دی ہیک (اے ایف پی) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے جمعرات کویہاں اسرائیلی وزیراعظم پنجامن نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوا ٓف گیلانٹ کے ساتھ حماس کے فوجی سربراہ محمد دائف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ان پر غزہ کی جنگ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔آئی سی سی کے اس فیصلے نے 124رکن ممالک میں نیتن یاہو کی نقل و حرکت کو مسدود کردیا ہے جو ممکنہ آمد پر اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے پابند ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سارنے عالمی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ عدالت نے نیتن یا ہو اور گیلانٹ کو 8اکتوبر 2023ء سے20؍ مئی 2024ء تک غزہ جنگ میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث قرار دیا ۔ 20 ؍مئی وہ تاریخ ہے جب وارنٹ گرفتاری کےلیے استغاثہ نے آئی سی سی میں درخواست دائر کی تھی۔