• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل، روس نے سوڈان میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

نیویارک ( آن لائن ) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان میں جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد کو ویٹو کر دیا ہے قرار داد میں سوڈان میں لڑائی کی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دینے اور شہریوں کو اس تنازع سے محفوظ رکھنے پر زور دیا گیا تھا. سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری صورت حال ملک کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر لنڈا تھومس گرینفیلڈ کا کہنا ہے کہ روس اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ افریقیوں کی حمایت کرتا ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے تاہم ساتھ ہی وہ افریقیوں کو سپورٹ کرنے والی اور ان کے مفاد میں کام کرنے والی قرار داد کے خلاف ووٹ دیتا ہے.امریکی سفیر نے جانیں بچانے کے لیے تدابیر کے سلسلے میں روس کی مخالفت کو نا قابل قبول قرار دیا ادھر اقوام متحدہ میں روسی سفیر کے معاون دمتری پولیانسکی نے روسی ویٹو کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایسی فائر بندی کی امید کر رہا تھا جس پر دونوں متحارب فریق متفق ہوں. یاد رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈان میں عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور محمد حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے محمد حمدان دقلو ، البرہان کے سابق نائب ہیں روس نے سلامتی کونسل میں سوڈان سے متعلق قرار دادوں پر ووٹنگ سے انکار کر دیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید