• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، شرجیل میمن

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، اتفاق رائے کےبغیر کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب عمل نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ1991کا پانی معاہدہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے، اعظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔
اہم خبریں سے مزید