• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اتحادی جماعتوں کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اپوزیشن کے عدم تعاون کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمانی احتساب کے سب سے بڑے ادارے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا ، اتحادی پارٹیوںنے تجویز کیا ہے کہ جب تک اپوزیشن پی اے سی کی سربراہی کیلئے 3 ناموںکا پینل نہیں بھجواتی اس وقت تک پی اے سی کیفعالیت کیلئے عبوری چیئرمین مقرر کر دیا جائے ،اس ضمن میںاتحادی جماعتوںکا اتفاق ہےکہ پی اے سی کا عبوری چیئرمین پیپلزپارٹی سے ہو گا۔ اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8ماہ گزرنے کے باوجود بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال نہیں ہو سکی ،حکومت نے اصولی طور پر پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے پر اتفاق کیا تھا ، میثاق جمہوریت (مئی 2006) میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پی پی پی نے اتفاق کیا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے گی تاکہ پارلیمانی احتساب کے نظریے پرحقیقی انداز سے عمل ہو سکے ۔
اہم خبریں سے مزید