کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست رکن قومی اسمبلی حسان صابر کے بھر پور اور مضبوط دلائل نےاسٹینڈنگ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس میں پیش کیا جانے والا کوٹہ سسٹم میں توسیع کا بل منسوخ کردیا گیا، یہ بل جےیو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامراننے پیش کیا تھا،حسان صابر کے سخت موقف کے باعث پی ایم ایل این، پی ٹی آئی اور دیگر رکن قومی اسمبلی نے انکی تائید کی جس کے بعد چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس نے بل مسترد کر دیا۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی حسان صابر نے چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پچاس سالوں سے نافذ اس بل کے باعث شہری علاقوں کے عوام سے امتیازی سلوک برتا جارہا ہے،کوٹہ سسٹم کے باعث پاکستان میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے۔