وانا (این این آئی)جنوبی وزیرستان لوئر پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بڑی کارروائی ناکام بناکر7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30سے زائد دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو اس وقت دیکھا جب وہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔