کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 1.15 روپے تک کی کمی،پاؤنڈ بھی 1.47روپے تک سستا ہو گیا، جمعرات کو روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 277.90 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 277.13 روپے سے کم ہو کر 277.09 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.99 روپے سے کم ہو کر 278.94 روپے ہو گئی ہے۔