• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹوں میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )حجاج کرام کیلئے خوشخبری آگئی ، اب صرف 24گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔حجاج کرام کو آسانی دینے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کاکہنا ہے کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، خصوصی کانٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوری 24گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک کے15نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا بھی آغازہوچکاہے ۔
اہم خبریں سے مزید