• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا نیو گوادر ائرپورٹ کا کمرشلائزیشن پلان تیار نہ کرنے پر اظہار برہمی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوگوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ کا بروقت کمرشلائزیشن پلان تیار نہ کرنے پرسول ایوی ایشن اور پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی حکام سے اظہار برہمی کیا ہےا ور سخت سرزنش کی ہے سول ایوی ایشن اور پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی حکام کی سخت سرزنش،تین ہفتوں کی ڈیڈ لائن دے دی ، سول ایوی ایشن حکام نےنئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حال ہی میں افتتاح کے بعد اس کی کمرشلائزیشن کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے میں دو سال کی تاخیر کر دی ،وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر افتتاح کے چھ ماہ کے اندر ایئر لائنز کو اس طرف راغب نہ کیا گیا تو اس کے کامیابی کے امکانات کم ہوجائینگے، وفاقی وزیر نےپاکستان ائر پورٹ اتھارٹی حکام کو تین ہفتوں کے اندر ایک جامع کمرشلائزیشن منصوبہ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دی، جس میں سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لیے واضح ٹائم لائنز اور حکمت عملی شامل ہوں۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہونیوالے اجلاس میں سول ایوی ایشن حکام نے ادھوری پریزنٹیشن دی اور گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ کیلئے کسی طرح کی بھی کمرشل تیاری نہیں کی اور ایئر لائنز کو راغب کرنے، کارگو سہولیات تیار کرنے، اور بین الاقوامی پارنٹنرشپس اور ائر پورٹ پر مسافروں کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی،فوڈ اور بیوریجز کے آؤٹ لیٹ ، سامان ریپنگ ،کارپارکنگ ، مسافر لاؤنج ، اے ٹی ایم کی سہولت ، رینٹ اے کار اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی ایوارڈجاری نہیں کیے گئے اور ائر پورٹ پر مسافروں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسے خطوں سے طویل فاصلے کی پروازوں کو راغب کرنے کیلئے کم از کم پانچ سال کیلئے سستے نرخ فراہم کرنے کی تجویز دی۔
اہم خبریں سے مزید