اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ون کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عمران خان کے وکلا کی کیس واپس احتساب عدالت بھیجنے کی مخالفت کردی۔دوسری جانب توشہ خانہ 2کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، سماعت 26نومبر تکملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں میرٹ پر ہائیکورٹ کے سامنے ہی دلائل دینے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر 27نومبر سے کیس کے میرٹ پر دلائل کا آغاز کریں گے، نیب نے کیس ریمانڈ بیک کرکیاحتساب عدالت کودوبارہ سننے کاحکم دینے کی استدعا کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ون کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔