• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کی پالیسی ایک ہو اور تسلسل قائم رہنا چاہئے، عامر ڈوگر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ تمام سیاسی ایکٹرز کو ایک معتبر طریقہ کار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ متانت اور رواداری دکھانی ہوگی،چیف وہب پی ٹی آئی قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی سلامتی کی پالیسی ایک ہونی چاہئے حکومت کوئی بھی آئے اس کا تسلسل قائم رہنا چاہئے۔جو پالیسی شفٹ کردیتے ہیں ان کو بھی جواب دہ ہونا ہے،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک اسلحہ کی عالمی نمائش چل رہی ہے۔ اس نمائش میں دنیا کے بہت سے ممالک اور پاکستان نے اپنے اسٹالز لگا رکھے ہیں ۔ اس میں بہت جدید اسلحہ کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔بڑی اچھی بات ہے کہ پاکستان نے اسلحہ بنانا شروع کردیا ہےلیکن آج کے دن ایک ایسا واقعہ پیش آیاجس کے بعدیہ سوال پیدا ہوا۔ اس جدید اسلحے کا کیا فائدہ جو پاکستان کے شہریوں کی حفاظت نہیں کرسکتا۔
اہم خبریں سے مزید