• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری تحویل میں ملزمان کو میسر سہولتوں کی تفصیلات دینے سے وفاق کا انکار

لاہور ( آن لائن ) وفاقی حکومت کے وکیل نے ملٹری تحویل میں موجود ملزمان کو دی جانے والی سہولیات کو خفیہ قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرانے سے انکار کر دیا۔ جسٹس وحید خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر ایسی رپورٹ بنا کر لائیں جو آپ عدالت اور درخواست گزار کو فراہم کر سکیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے کائنات گل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل وفاقی حکومت، ملٹری کی تحویل میں موجود ملزمان کو موجود سہولیات کی رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل وفاقی حکومت نے دلائل دیے کہ رپورٹ خفیہ ہے، وکیل درخواست گزار کو فراہم نہیں کی جاسکتی۔ جسٹس وحید خان نے ہدایت دی کہ آپ مجھے رپورٹ جمع کروائیں۔ وکیل وفاقی حکومت نے دلائل دیئے کہ یہ ایک کلاسیفائیڈ رپورٹ ہے، عدالت میں بھی جمع نہیں کروائی جا سکتی۔
اہم خبریں سے مزید