اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو26نومبر کو طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کو مالی سال 2023-24کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب کو نوٹس بجھوائے گئے۔