کراچی( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کے جائز تحفظات کو سنا جائے،چیئرمین پی پی پی نے دریائے سندھ سے 6نئی کینالز نکالنے کی تجویز پر وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چیئرمین پی پی نے واضح کیا ہے کہ متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ چیئرمین پی پی نے تجویز دی ہے کہ صوبوں کے زرعی منصوبوں کو وفاقی حکومت سنے اور اس کا متفقہ حل نکالے۔ وفاقی حکومت دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے والے اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔