اسلام آباد (ساجد چوہدری) راولپنڈی کے شہری ہوشیار ہو جائیں کیونکہ شہری علاقوں میں فرش یا پھر گاڑی دھونے کیلئے پانی کا پائپ استعمال کرنے پر پہلی دفعہ گھریلو کنکشن پر 10ہزار روپے اور کمرشل کنکشن پر 20ہزار روپے جرمانہ ہوگا، دوسری خلاف ورزی پر پانی کا کنکشن ہی منقطع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں واسا راولپنڈی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت گوندل نے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر راولپنڈی نے پانی کے غلط استعمال کو روکنے اور پانی کے تحفظ کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔