• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی کمیٹی میں اضافے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جو اپنے انتظامی اور سیاسی فیصلوں سے بذریعہ ذرائع ابلاغ عوام کو بروقت آگاہ کرتی ہے، ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی میں تاحال کسی ممبر کا اضافہ کیا گیا ہے، ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی میں اضافے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید