کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلی بار افغانستان کی بند فضائی حدود سے گزرے انہوں نے پاکستان کی فضائی حدود میں بھی سفر کیا۔ نریندر مودی گیانا، نائجیریا اور برازیل کے 5روزہ دورے سے واپس بھارت جا رہے تھے۔ بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ "انڈیا 1" ایرانی فضائی حدود سے کتراتے ہوئے ترکمانستان سے ہوکر پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:35بجے ہرات کے قریب سے افغانستان میں داخل ہوا۔ افغانستان کی فضائی حدود میں 37ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتے ہوئے مودی کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:17 بجے ڈیرہ غازی خان کے قریب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔