کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابا گرونانک دیو جی کے 555ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 55روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر دیا ہے ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گرو نانک دیو جی کے 555 ویں یومِ پیدائش کے اہم موقع پر وفاقی حکومت 55روپے مالیت کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے، جو مندرجہ ذیل دھاتی ساخت، شکل اور خصوصیات کا حامل ہے: دھاتی ساخت: نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے،سکے کا قطر: 30 ملی میٹر اور اس کا وزن 13.5گرام ہےسامنے کا رخ: سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجرا کا سال 2024 درج ہے۔